الیکشن 2024:اورسیز پاکستانی دھڑا دھڑ پاکستان پہنچنے لگے،زیادہ تر عمران خان کو سپورٹ کریں گے

لندن(ڈاکتر اختر گلفام سے)پاکستان میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے یا اپنی اپنی پارٹیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے برطانیہ،یورپ ،کینیڈا ،امریکہ اور دیگر ممالک سے اوورسیز پاکستانی دھڑا دھڑ پاکستان پہنچنے لگے ہیں ،پاکستان جانے والے زیادہ تر پاکستانیوں نے ڈاکٹر اختر گلفام کو بتایا کہ زیادہ تراوورسیز پاکستانی عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے کا عزم لے کر نکلے ہیں۔پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹس ،نادرہ کارڈز ہونے کے باوجود زیادہ تردوہری شہریت والے پاسپورٹس پر پاکسانی ویزہ لے کر پاکستان جا رہے ہیں تاکہ گرفتاریوں سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں