جرمنی(جنرل رپورٹر)جعلی نوٹوں کی وبا یورپ پہنچ گیی۔یورپی ملک میں جعلی یورو مارکیٹ میں گردش کرنے لگے، جعلی نوٹوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ جرمنی کے مرکزی بینک نے انکشاف کیا ہے ملک میں جعلی یورو بینک نوٹوں کی تعداد میں گزشتہ برسوں کے مقابلے میں تیزی سے اضافہ ہو گیا ہے۔ جرمنی کے بنڈس بینک کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز اور بینکوں نے 2023 میں تقریباً 56 ہزار 600 جعلی نوٹ جمع کرائے ہیں۔ان جعلی یوروز کی مالیت 5 ملین سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ 2022 کے مقابلے میں ان جعلی یوروز کی گردش میں 28 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ ان میں زیادہ تر 200 اور 500 یورو کے نوٹ شامل ہیں۔بنڈس بینک کے ایک افسر برخارڈ بالز کا کہنا ہے کہ دھوکہ دہی کے چند بڑے واقعات کے سبب جعلی نوٹوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔انھوں نے کہا کہ 2015 میں بھی اچھی خاصی تعداد میں جعلی یورو ضبط کیے گئے تھے تاہم ابھی پکڑے گئے نوٹوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔بنڈس بینک کے اندازے کے مطابق جرمنی میں فی 10 ہزار افراد پر اوسطاً 7 جعلی نوٹ گردش کر رہے ہیں۔جرمن مرکزی بینک کی حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یورپ کی سب سے بڑی معیشت میں اب بھی تقریباً 60 فیصد خریداریوں کے لیے لوگ نقدی استعمال کررہے ہیں۔
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]مقبول خبریں
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]