لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر اینکر،ڈاریکٹر نیوز اور صحافی ڈاکٹر اختر گلفام نے کہا ہے کہ عمران خان نے حالیہ برسوں میں کئی بار تجزیہ کاروں کو غلط ثابت کیا ہے کیونکہ نہ ہی بانی پی ٹی آئی ٹوٹے اور نہ تحریک انصاف کے ووٹرز ٹوٹے ہیں، تحریک انصاف کے امیدواروں کو آئندہ انتخابات سے باہر نہیں کیا جانا چاہیے۔ڈان ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹراختر گلفام نے کہ اگرچہ انتخابات میں صرف چند دن باقی ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ انتخابات ابھی بہت دور ہیں، کیونکہ آنے والے چند دنوں کے بارے میں کچھ کہا نہیں جاسکتا، ہوسکتا ہے ایسے واقعات ہو جائیں کہ ہمارے تجزیے دھرے رہ جائیں۔کہا کہ کہا جارہا تھا کہ عمران خان حکومت سے گئے تو موجودہ سسٹم میں ٹھہر نہیں سکیں گے، یہ بھی کہا گیا کہ سزا ہوگی تو عمران نظر نہیں آئے گا، پی ٹی آئی خزاں کے پتوں کی طرح بکھ جائے گی لیکن عمران کی صرف کابینہ بکھیری ہے، کارکنوں کی طاقت ابھی بھی ان کے ساتھ ہے، تمام تجزیے غلط ثابت ہوئے بانی پی ٹی آئی نہیں ٹوٹے اور نہ تحریک انصاف کے ووٹرز ٹوٹے ہیں۔
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]مقبول خبریں
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]