کینیڈا(پولیٹیکل رپورٹر)کینیڈین خفیہ ایجنسی نے بھارت کیخلاف نیی چارج شیٹ جاری کر دی ہی ، جس میں بیرونی مداخلت ،ملکی انتخابات میں گڑ بڑ کا الزام عاید کیا گیا ہے۔ انتہائی خفیہ بریفنگ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرنوٹس نہ لیا گیا تو بھارت کی مداخلت مزید بڑھ جائے گی۔کینیڈا کی اعلیٰ سطح کی بیرونی سیکیورٹی انٹیلی جنس سروس نے احالیہ انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے ملک کے انتخابات میں ممکنہ طور پر دخل دیا ہے۔ رپورٹ میں بھارت کو ’بیرونی مداخلت کے خطرہ‘ کے طور پر نامزد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کو کینیڈا کے مضبوط جمہوری اداروں کی حفاظت کرنے کے لیے زیادہ کرنا چاہئیے۔کینیڈین میڈیا گلوبل نیوز کو حاصل ہونے والی انتہائی خفیہ بریفنگ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگرنوٹس نہ لیا گیا تو بھارت کی مداخلت مزید بڑھ جائے گی۔یہ پہلا موقع ہے جب بھارت پر کینیڈا میں انتخابی مداخلت کا الزام لگایا گیا ہے۔کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نئی جاری کردہ انٹیلی جنس رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]مقبول خبریں
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]