بی بی پاک دامن لاہور سے لندن تک——
ٹی وی ،فلم ،ریڈیو ،سٹیج ہر جگہ، کامیابیوں کی 50 سال داستان
پاکستان کے نامور سپوت، معروف میوزیشن ، جانے مانے میوزک ڈاءریکٹر، مسحورکن سنگر، ممتاز کی بورڈ پلیر اوردھمی لہجے میں گفتگو کرنے والے شریف النفس انسان
استاد چارلس فرینک جان
استاد چارلس جان کی موسیقی میں مسحور کن شراکت کی گولڈن 50 سالہ خدمات کےاعتراف ہنرکی تقریب
رپورٹ:ڈاکٹر اختر گلفام
شاید ہی اس دنیا میں کوءی ایسا ہوگا جسے موسیقی سے دلچپسی نہ ہو ۔خاص کر مشرقی موسیقی کو برطانیہ سمیت دنیا بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ہم بجا طور پرفخریہ طور پرکہہ سکتے ہیں کہ موسیقار ہمارے ملک اور ہماری تہذیب کا سرمایہ ہیں۔ پاکستان کے ایک ایسے ہی موسیقار نے برطانیہ سمیت دینا بھر میں اپنا اور ملک کا نام روشن کردیا۔چارلس فرینک جان بھی ایک ایسا ستارہ ہے جو برطانوی سرزمین پر سب سے زیادہ روشن ہو کر چمکا۔جس نے دنیا بھر سے ایوارڈ حاصل کیے۔چارلس فرینک جان،بی بی پاک دامن لاہور میں پیدا ہوءے اور 1991 کی دھاءی میں پاکستان چھوڑ کر لندن کو اپنا مسکن بنا لیا اور یہیں کے ہوکر رہ گیے۔
چارلس جان سے مسلمانوں کو بھی کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے ۔اقلیتی کیمونٹی سے تعلق رکھنے کے باوجود اس نے نعتیں پڑھیں ،شعیہ محافل میں ذاکر بنا۔گوردواروں ،مندروں میں بھجن پڑھے۔اگر ایک کرسچین اتنا کچھ کر سکتا ہے تو ایک مسلمان کو تو اس سے زیادہ کرنا چاہیے۔
اپنے کام اور سخت محنت سے اپنا اور اپنے ملک کا ایسا نام بنایا کہ ہر کوءی عش عش کر اٹھا ۔اپنے تو اپنے گورے بھی داد دینے پر مجبور ہوگیے۔ان سے لوگوں کی محبت کا اندازہ پرگرام والے دن ہوا، جب دنیا بھر سے آءے لوگوں سے سٹج اور پنڈال کچھا کھچ بھرا ہو تھا۔
لندن بارو آف ریڈ برج میں پاکستان کے نامور سپوت، معروف میوزیشن ، جانے مانے میوزک ڈاءریکٹر، مسحورکن سنگر، ممتاز کی بورڈ پلیر اوردھیمے لہجے میں گفتگو کرنے والے شریف النفس انسان استاد چارلس جان کی موسیقی میں مسحور کن شراکت کی 50 سالہ خدمات کے اعتراف ہنر کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔مہمان خصوصی لندن بارو آف ریڈ رج کی میرJyotsna Islam, Mayor of Redbridge تھیں۔ان کی آمد پر انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا ۔تقریب میں پاکستان ،بھارت،برطانیہ ،یورپ اور دیگر ممالک کے زندگی کے تمام شعبوں سے معروف اور موسیقی کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔جن میں سانیلا ،بھارت سے گردیوسنگھ،پاکستان کے نامور پلے بیک سنگر استاد رجب علی، استاد لطافت علی خان ،استاد شاہد سنی خان ، چارلس کے میوزک ٹیچر استاد ہریش میسی ، بھارت کے پلے بیک سنگر مہیش گڈوی،وکٹر گاگا ،روشن آرا منی ،ماریہ چارلس،استاد خان صاحب روف مہدی ،استاد میر مختار، ماییکل ،سنجوتی داس ،قوالی سنگ سہیل سلامت، شولی شرما،صنم شرما ،رام ہنس ،دینیش شرما ،مہندرا،بابر بخاری ،راجہ ارشد محمود، ثمینہ محمود،اسلم چینا طبلہ پلیر،ریڈیو پریزنٹر رکی لوگو،الفورڈ سے منور،معروف گلوکارہ سیدہ مغل، راہی بینز،عبدل باجوہ ،رتنہ گوش، پروڈیوسر،ڈایریکٹراور ممتاز سنگر فراز احمد،پاکستان سے محمد ناصر ایڈووکیٹ ، گلوکار ڈاکٹرمحسن افتی،گلوکارشمیل چوہان،رابرٹ گل،اور سینربرطانوی جرنلسٹ ،ڈایریکٹر نیوز ڈان ٹی وی لندن اور ٹی وی ہوسٹ ڈاکٹر اختر گلفام نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔پروگرام کی نظامت سانیلا نے کی ۔چارلس کے میوزک استاد اور کلاس ٹیچر ہریش میسی نے ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوءے کہا کہ جب چارلس فرینک جان سٹوڈنٹ تھے ، مجھے اس وقت ہی معلوم ہو گیا تھا کہ یہ بچہ بڑا ہو کر بہت بڑا اور مشہور انسان بنے گا۔آج میں فخر سے کہتا ہوں کہ میری بات 100فیصد درست ثابت ہوءی۔اس نے استادوں کی بہت خدمت کی۔یہ بہت مہذب،اطاعت گزار اور استادوں کی خدمت دل جان سے کی۔تقریب سے سینربرطانوی جرنلسٹ ایڈیٹر انچیف ڈیلی ڈان لندن ،نواءے وقت لندن ،ڈایریکٹر نیوز ڈان ٹی وی لندن اور ٹی وی ہوسٹ ڈاکٹر اختر گلفام نے اپنے خطاب میں چارلس جان کو ان کی موسیقی کی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی لندن بارو آف ریڈ رج کی میرJyotsna Islam, Mayor of Redbridge ،ڈپٹی میر تھروک کونسل( Thurrock)کونسلر قیصرعباس، اور گردیو سنگھ کی طرف سے چارلس فرینک جان کو ایوارڈز بھی دیے گیے۔اس موقع پرپاکستان کے نامور پلے بیک سنگر استاد رجب علی،گلوکار فراز احمد،سینر صحافی اے مجید،مہیش گڈوی،شولی شرما،وکٹر گاگا،اعجاز حسین طبلہ،عمیت جانی،اومی اسلام ،شمیل چوہان،اسلم چینا،چنی سنگھ الاپ گروپ کو سرٹیفکیٹ دیے گیے۔
بعض لوگ اس تقریب میں پہنچنے سے قاصر تھے لہذا انہوں ویڈیو میسیج بھیجے ۔
ممبی سے سنگر محمد وکیل ،پاکستان سے باقر عباس فلوٹ پلیر ،کی بورد پلیر اظہر حسین،ارشد محمود سنگر،چنی سنگھ او بی ای ،ساحر علی بگا،فلمسٹار/موسیقار خالد نظامی،فادیا شب و روز،رضوان صدیقی،شاہد سنی،خالد سہیل،شجاعت علی خان ،اٹلی سے ٹونی باوا،کینیڈا برمپٹن سے راجہ ہیری سن ،لاہور سے فیصل مورس،چاہت علی خان نے ویڈیو میسج بھیجے۔ جو پرگرام میں چلاءے گیے۔
برطانیہ کا انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
پاکستان کی خوشحالی کی طرف ایک اور قدم :………………….ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
بھارت سے آئندہ برس شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پنجاب؛ ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار، خاتون کے ساتھ گینگ ریپ
متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے