لندن(شوبز رپورٹر)مشہور برطانوی بینڈ ‘ون ڈائریکشن’ کے سابق ممبر گلوکار لوئس ٹوملنسن نے خاتون مداح کو آٹوگراف دیتے ہوئے غلطی سے میرج سرٹیفکیٹ پر دستخط کردیے جس کی تصویر مداح نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔عالمی شہرت یافتہ گلوکار لوئس ٹوملنسن ان دنوں انڈونیشیا میں موجود ہیں جہاں ایک میوزک کنسرٹ کے دوران مداحوں کا ہجوم گلوکار کو قریب سے دیکھنے کے لیے جمع تھا۔گلوکار لوئس ٹوملنسن جیسے ہی اپنے مداحوں کے قریب آئے تو مداح آٹوگراف کے لیے نوٹ بُک اور ٹی شرٹس آگے بڑھاتے رہے، اسی دوران ایک خاتون مداح نے گلوکار سے منفرد انداز میں آٹوگراف لیا۔خاتون مداح نے آٹوگراف کے لیے گلوکار کی جانب شادی کا سرکاری سرٹیفکیٹ بڑھایا تو لوئس نے انجانے میں اس سرٹیفکیٹ پر دستخط کردیے۔
گلوکار لوئس نے جس سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے وہ ریپبلک آف انڈونیشیا کا میرج سرٹیفکیٹ تھا اور اس میرج سرٹیفکیٹ پر گلوکار لوئس اور خاتون مداح کی تصویر اور دستخط موجود تھے۔عدازاں، خاتون مداح نے سوشل میڈیا پر اپنے اور گلوکار لوئس کے میرج سرٹیفکیٹ کی تصویر پوسٹ کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کنسرٹ میں جب گئی تو کنواری تھی اور کنسرٹ سے شادی کرکے واپس آئی ہوں، لوئس نے میرے نکاح نامے پر دستخط کردیے ہیں۔
2025 میں پاکستان سفر کے لیے سب سے زیادہ خطرناک ممالک میں شامل:’انٹرنیشنل ایس او ایس‘ کی نئی تحقیق
برطانیہ میں پب کے صدیوں پرانے اور روایتی کاروبار کوشدید مالی مسائل کا سامنا ،ایک سال میں چار سو سے زائد شراب خانے بند
نام نہاد ’بند لفافہ‘ کھولیں ، تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے، عمران خان
سی ڈی اے نے سیکٹر C-14 کے رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لئے قرعہ اندازی، 236 پلاٹس الاٹ
بریڈفورڈ کا باضابطہ طور پر کلچر سٹی 2025 کے طور پرافتتاح ،کاروبار، سیاحت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے