برطانیہ کے بادشاہ چارلس میں کینسر جیسی جان لیوا بیماری کی تشخیص، بکنگھم پیلس کی تصدیق

لندن(رایل ایڈیٹر)برطانیہ کے بادشاہ چارلس کینسر جیسی جان لیوا بیماری میں مبتلا ہو گیے، بکنگھم پیلس نے اس کی ایک بیان کے زریعے تصدیق کی ہے۔
بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری بیان میں کینسر کی قسم نہیں بتائی گئی لیکن باقاعدہ علاج شروع ہوچکا ہے۔بکنگھم پیلس نے آج جاری کیے گئے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ برطانیہ کے شاہ چارلس سوم میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔بیان کے مطابق اس جان لیوا بیماری کینسر کی تشخیص بادشاہ چارلس سوئم کے حالیہ علاج کے دوران ہوئی۔بکنگھم پیلس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہسپتال میں دوران علاج کینسر کی تشخیص ہوئی، بیان میں اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ بادشاہ میں کس قسم کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم شاہی خاندان کے ذرائع کے مطابق یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں