کینیڈا(انٹرنیشنل ایڈیٹر)بھارت نے خالصتان تحریک کے لیڈرہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں تعاون سے انکارکر دیا۔ کینیڈا کے شواہد دینے تک کینیڈین تفتیش کاروں کو کوئی معلومات فراہم نہیں کریں گے۔بھارت نے کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ کینیڈین اخبار سے گفتگو میں کینیڈا میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے شواہد دینے تک کینیڈین تفتیش کاروں کو کوئی معلومات فراہم نہیں کریں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں متعلقہ اور مخصوص شواہد کی ضرورت ہے، شواہد ملنے پر ہی ہم کینیڈین حکام کی مدد کرسکتے ہیں، جب تک شواہد نہ دیکھ لیں ہمارے لیے کینیڈین حکام کی مدد کرنا ممکن نہیں ہے۔ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کو گذشتہ برس کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ پردیپ سنگھ کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]مقبول خبریں
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]