واشنگٹن(پولیٹیکل ایڈیٹر) امریکی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں انتخابی نتائج کو اس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک کہ مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات نہیں ہو جاتیں۔ پاکستانی جمہوریت کی حمایت میں فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کول، رینکنگ ممبر گریگوری میکس سمیت مسلم رکن الہان عمر سمیت متعدد ارکان اسمبلی نے پاکستان میں انتخابی نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین مائیکل میک کول نے ارکان اسمبلی کے پاکستان میں الیکشن نتائج سے متعلق سخت بیانات کے پیش نظر جوبائیڈن حکومت اور کانگریس سے ووٹوں کی گنتی میں بے ضابطگیوں اور بیلٹ ٹمپرنگ کے سخت خدشات پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔مسلم رکن اسمبلی الہان عمر نے وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کے الیکشن میں بدانتظامی کے متعدد الزامات کی معتبر اور آزاد تحقیقات تک انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے گریز کریں۔ایک خاتون مسلم رکن اسمبلی راشدہ طلیب نے کہا کہ ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ ان کی جمہوریت کو شدید خطرہ ہے۔ پاکستانیوں کو انتخابی عمل میں مداخلت اور چھیڑ چھاڑ کے بغیر اپنے قائدین کا انتخاب کرنے کا پورا پورا حق ہونا چاہئے اور امریکہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہمارے ٹیکس ڈالر کسی ایسے شخص کے پاس نہ جائیں جو اس کو نقصان پہنچائے۔
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]مقبول خبریں
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]