’عوامی فیصلے‘ کے بعد کیا عمران خان رہا ہو سکتے ہیں؟

لاہور(سٹاف رپورٹر) ’عوامی فیصلے‘ کے بعد کیا عمران خان رہا ہو سکتے ہیں؟یہ سوال بہت سارے پاکستانیوں کے ذہن میں ہے ۔نواءے وقت لندن،ڈیلی ڈان لندن اور ڈان ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اورلاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملکی انتخابات کے نتائج سے مقتدر حلقوں اور عدلیہ تک واضح پیغام پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام نے کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جبر اور نا انصافیوں کے خلاف ووٹ دیا ہے: ”اب عمران خان کے خلاف ناجائز طور پر بنائے گئے مقدمات ختم ہونے چاہییں اور انہیں فوری طور پر رہائی ملنی چاہیے تاکہ وہ جمہوری عمل میں حصہ لیتے ہوئے ملکی مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو حالات مزید خراب ہونگے، پارلیمنٹ نہیں چل سکے گی اور ملک میں سیاسی استحکام نہیں آ سکے گا۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں