نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری وسیم قادر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

لاہور:(سٹاف رپورٹر) ڈیلی ڈان لندن،نواءے وقت لندن اور ڈان ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سے نومنتخب رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکریٹری وسیم قادر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ مریم نواز شریف نے وسیم قادر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔ مسلم لیگ (ن) کے راہنما ملک سیف الملوک کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وسیم قادر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ حلقہ کے عوام اور دوستوں کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں