نیدرلینڈز کی عدالت کا اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم نہ کرنے کا حکم

ایمسٹرڈیم:(انٹرنیشنل رپورٹر)یورپی ملک نیدرلینڈز کی عدالت نے اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فروخت نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے نیدرلینڈز کی حکومت کو حکم دیا کہ اسرائیل کو ایف 35 جنگی طیاروں کے پرزوں کی فراہمی روک دی جائے۔انسانی حقوق کی تنظیم کی جانب سے اسرائیل کو جنگی طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے نیدرلینڈز کی عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو فروخت کیے گئے جنگی طیاروں کے پرزے عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں استعمال ہوسکتے ہیں۔اس سے قبل نیدرلینڈز کی لوئر کورٹ نے اسرائیل کو پرزوں کی فروخت کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ اسرائیل کے ایف 35 جنگی طیارے غزہ پر نہتے فلسطینوں شہریوں پر بمباری کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں