کینیڈا(انٹرنیشنل رپورٹر)کینیڈامیں رواں ماہ دوسرے خالصتانی سکھ اورعلیحدگی پسند کارکن کے گھر پر فائرنگ ،برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق اندرجیت سنگھ گوسل نے خالصتان حامی تحریک کے زیر اہتمام 17 فروری کو ٹورنٹو میں انڈین قونصل خانے کے باہر ایک ریلی کے انعقاد کا اعلان کر رکھا تھا،فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اوٹاوا اور واشنگٹن کے حالیہ الزامات کے بعد دونوں ممالک میں مقیم اختلاف رائے رکھنے والے انڈین شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
رواں ماہ یہ کسی سکھ علیحدگی پسند کارکن کے گھر پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔ فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے کیونکہ گھر زیر تعمیر ہے اور فی الحال خالی ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا تھا کہ خالصتان حامی تحریک 17 فروری کو ٹورنٹو میں انڈین قونصل خانے کے باہر ایک ریلی کا انعقاد کرے گی۔ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد حالیہ مہینوں میں خالصتان علیحدگی پسند تحریک کو بہت زیادہ توجہ حاصل کی تھی۔اندرجیت سنگھ گوسل ممتاز سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنن کے قریبی ساتھی بھی ہیں جو نیویارک میں ایک امریکی سکھ کارکن ہے جس کے بارے میں امریکی حکام نے کہا تھا کہ گزشتہ سال امریکہ میں ان کے قتل کا ناکام منصوبہ بنایا گیا تھا۔
اٹلی نے اجتماعی نماز اور کرکٹ پر پابندی عائد کر دی، کرکٹ کھیلنے پر 100 یورو جرمانہ
معروف پاکستانی سرجن ڈاکٹر شاہد رسول کو برطانیہ میں اعزازی ڈگری تفویض
پی آئی اے کے خریداروں کا بڑی حکومتی شرائط ماننے سے انکار،ڈان ذرایع
سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی، بیرون ملک جانے والے 99 سکالرز غائب ،ایچ ای سی نے نئے سکالرز کو بیرون ملک بھیجنا عارضی طور پر روک دیا ہے
یورپی یونین میں پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ سیکریٹری خارجہ امور تعینات