جس کی لاٹھی اس کی بھینس امریکا نے ایران کا فروخت کیا جانے والا طیارہ قبضہ میں لےکر ضبط کر لیا

واشنگٹن(انٹرنیشنل رپورٹ)جس کی لاٹھی اس کی بھینس ،یہ کہاوت اس خبر پر 100 فیصد پوری آتی ہے ۔امریکا نے ایران کی جانب سے وینزویلا کی سرکاری ائر لائن کو فروخت کیا جانے والا بوئنگ 747 کارگو طیارہ قبضے میں لے لیا ہے۔امریکہ نے اس بوئنگ 747 کارگو طیارے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے، جسے ایران نے وینزویلا کی سرکاری ایئرلائن کو فروخت کیا تھا۔ تہران نے اس اقدام کے لیے واشنگٹن پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔برطانوی میڈیا اس خبر کو نمایاں طور پر نشر اور شایع کر رہا ہے۔امریکی محکمہ انصاف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ارجینٹینا نے 18 ماہ قبل جس طیارے کو اپنے پاس روک لیا تھا، اسے اس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایران کی ماہان ایئر نے سن 2022 میں جس بوئنگ 747 کو وینزویلا کے ہاتھوں فروخت کیا تھا، وہ تہران پر عائد اس کی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔امریکی امور انصاف کے مطابق، ’امریکا کی جانب سے پابندیوں کی فہرست میں شامل ماہان ائرسے وینیزویلا کو فروخت کیا جانے والا طیارہ ارجنٹائن سے امریکا روانہ کر دیا گیا ہے جسے اب کباڑ کے طور پرفروخت کیا جائے گا۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں