لندن/لیڈز:(سٹاف رپورٹر)پاکستان سے بیاہ کر برطانیہ لائی گئی لڑکی عنبرین فاطمہ کے ساتھ نا مناسب رویہ اختیار کرنے والے سسرالیوں کو قید کی قید کی سزا سنا دی گئی۔لیڈز شہر میں واقع لیڈز کراؤن کورٹ نے بیوی کو زہریلا مواد پلانے والے شوہر اصغر شیخ کو ان کے والد خالد شیخ اور والدہ شبنم شیخ کے ساتھ 7 سال 9 ماہ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم سنا دیا ہے۔متاثرہ لڑکی کے شوہر اصغر کے بھائی ثقلین شیخ اور بہن شگفتہ کو بھی انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے پر سزائیں سنادی گئی ہیں۔ برطانیہ میں پاکستانی خاندان کو اپنی بہو پر تشدد اور جان سے مار دینے کی کوشش پر 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ سسرالیوں کے تشدد کے باعث قومہ میں چلی جانے والی عنبرین فاطمہ کے کیس میں آج برطانوی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔عدالت میں بتایا گیا کہ زہر اور تشدد کے باعث فاطمہ گواہی دینے اور بول چال کے قابل نہیں رہی۔ انھیں کھانا بھی ٹیوب سے دیا جاتا ہے اور ان کے صحت یاب ہونے کا کوئی امکان نہیں۔پاکستانی نژاد عنبرین فاطمہ کو زہر دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر شوہر اصغر شیخ، سسر خالد شیخ اور ساس شبنم شیخ کو 7 سال اور 9 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔عنبرین فاطمہ کو تشدد سے بچانے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے پر ان کی نند اور دیور کو بھی سزا سنائی گئی تاہم دونوں کو جیل نہیں بھیجا گیا۔عدالت میں پیش کیے گئے شواہد سے ثابت ہوا کہ عنبرین کو ایسا زہریلا مواد پلایا جاتا تھا جس سے اس کا دماغ متاثر ہوا جب کہ اس کے جسم پر تشدد کے نشان بھی تھے۔پاکستانی ٹیچر عنبرین فاطمہ 2014 میں شادی ہوکر پاکستان سے برطانیہ آئی تھی تاہم یہ واضح نہیں کہ ان پر تشدد کب سے کیا جا رہا تھا۔
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]مقبول خبریں
اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]