فرانس کے سابق صدر کو انتخابی مہم کے دوران غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا

پیرس(کورٹ ایڈیٹر)فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2012 میں انتخابی مہم کے دوران غیرقانونی اخراجات کا جرم ثابت ہونے پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔
’ڈان ٹی وی ‘ لندن کے مطابق فرانسیسی میڈیا کا کہنا ہے کہ پیرس کی اپیل کورٹ نے سابق صدر کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔اپنے فیصلے میں اپیل کورٹ نے ماتحت عدالت کے فیصلے سے اتفاق کیا کہ نکلوس سرکوزی کو 6 ماہ قید کی یہ سزا جیل میں نہیں کاٹنی ہوگی، اُن کے وکیل ونسنٹ ڈیسری نے کہا کہ سابق صدر اس فیصلے کو فرانس کی اعلیٰ ترین عدالت میں چیلنج کریں گے۔ کرپشن کے مختلف الزامات پر سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی گھر پر نظربند ہیں، وہ 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں