لاہور سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم پی اے گرفتار

لاہور:(کرایم رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم پی اے احمر رشید بھٹی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب ایم پی اے احمر رشید بھٹی کو لاہور پولیس نے گرفتار کیا، احمر رشید بھٹی پی پی 165 لاہور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔پولیس حکام کے مطابق پی پی 165 سے پی ٹٰی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب رکن احمر بھٹی 9 مئی کے مرکزی مقدمہ 96/23 میں نامزد ملزم ہے۔
عبدالرشید بھٹی کے والد نے بتایا کہ احمر رشید بھٹی کو جوہر ٹائون کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔یاد رہے کہ احمر رشید بھٹی نے ن لیگی امیدوار شہزاد نذیر سندھو کو انتخاب میں ہرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں