الیکشن کمیشن اپنی اصلاح ، نتائج درست کرے، انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کی پیرس میں ریلی اور احتجاجی مظاہرہ

پیرس (نمایندہ خصوصی)انتخابی نتائج کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے پیرس میں ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاج میں مرد و خواتین اور بڑی تعداد میں نوجوان شامل تھے ، جنہوں نے مینڈیٹ پہ ڈاکہ ںامنظور،ووٹ پہ ڈاکہ نا منظوراور دیگر نعرے لگاءے۔ ریلی میں نوجوانوں نے تحریک انصاف پارٹی،فرانس اور پاکستان کے قومی پرچم لہرائے اور دھاندلی کے خلاف نعرے بازی کی۔مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے ضمیر کی آواز پر انتخابات میں دھاندلی کا اعتراف کر لیا اب بھی دیر نہیں ہوئی، جرم میں شریک باقی آر اوز بھی حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ کمشنر راولپنڈی کا اعتراف ثبوت ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اب عوام کے ووٹ کے تحفظ کی ذمہ داری ہم پر ہے، الیکشن کمیشن سے کہتے ہیں اپنا رویہ ٹھیک کرے، گزشتہ دو سال جو کچھ ہوا عوام نے ملک کیلیے برداشت کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں