پہیہ جام ہڑتال کی کال بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (میپ)، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) اور نیشنل پارٹی نے دی
سٹاف رپورٹرز+ ڈان ٹی وی رپورٹ
بلوچستان: پورے بلوچستان میں الیکشن میں دھاندلی کیخلاف چار جماعتی اتحاد کی بھرپور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔پہیہ جام ہڑتال بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (میپ)، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی (ایچ ڈی پی) اور نیشنل پارٹی کی کال پر کی جا رہی ہے۔چاروں سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے بلوچستان کی مختلف قومی شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔کوئٹہ-چمن قومی شاہراہ کو بلیلی کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، مستونگ میں سیاسی کارکنوں نے کوئٹہ تا کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند کر دی۔نوشکی اسٹیشن کے مقام پر روڈ بلاک کر دیا گیا، روڈ بند ہونے کی وجہ سے کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔ ضلع حب میں بھی سندھ-بلوچستان قومی شاہراہ بند ہے، اسی طرح اورماڑہ کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی وے کو بند کردیا گیا۔ مغلزئی کے مقام پر قومی شاہراہ بند ہے جبکہ خضدار میں کوشک کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک معطل ہے۔گوادر کے علاقے سربند کے مقام پر گوادر کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ضلع نوشکی میں نوشکی اسٹیشن کے مقام پر روڈ بلاک کر دیا گیا، روڈ بند ہونے کی وجہ سے کوئٹہ تفتان آرسی ڈی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔
نصرت فتح علی کا ’چین آف لائٹ‘، انتقال کے 27 سال بعد 2024 کا گلوبل نمبر ون البم قرار
جئے بھٹو :سندھ میں کام کرنیوالی غیر ملکی کمپنی سے بھتہ طلب، ملازمین نے خوفزدہ ہوکر کام روک دیا
سعودی عرب: موبائل چارجر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، خاندان کے 7 افراد جاں بحق
ایک اوربین الاقوامی اعزاز پاکستان کے نام :2024 میں سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی
انگلینڈ میں شکیب الحسن کا مشکوک ایکشن، باؤلنگ کرانے سے روک دیا گیا