سابق کمشنر راولپنڈی کے پی اے کے گھر پولیس چھاپہ، برادر نسبتی گرفتار،پولیس بیرونی دروازے کے لاک توڑ کر گھر میں داخل ،موبائل فون قبضے میں لے لیے

جنرل رپورٹرز+ڈان ٹی وی رپورٹ
جہلم: سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پرائیویٹ پی اے کے گھر پولیس نے چھاپہ مار کر برادر نسبتی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق چھاپہ علی پور چٹھہ میں اشفاق تارڑ کی رہائشگاہ پر مارا گیا اور گھر میں موجود اشفاق تارڑ کو حراست میں لے لیا۔
بیگم اشفاق تارڑ نے بتایا کہ پولیس بیرونی دروازے کے لاک توڑ کر گھر میں داخل ہوئی اور گھر کی تلاشی لی، انہیں جو کاغذات ملے قبضے میں لے لیے۔
بیگم اشفاق تارڑ نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے ہم سب گھر والوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔اشفاق تارڑ محکمہ معدنیات میں ملازم ہیں اور لیاقت چٹھہ کے ساتھ پرائیویٹ پی اے کے طور پر کام کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں