میرے گھر چھاپہ مارکر دروازے توڑے، ،توڑ بھوڑکی، میرا لیپ ٹاپ ضبط کرلیا گیا، شیر افضل مروت

جنرل رپورٹر+ڈان ٹی وی رپورٹ
رہنما پاکستان تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے گھر چھاپہ مار کرتھوڑ پھوڑ کی ، میرا لیپ ٹاپ ضبط کرلیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چھاپے کے دوران میرے گھر کے دروازے توڑے گئے اور میرے اہل خانہ اور عملے کوہراساں کیا گیا۔میں اپنے گھر سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور اب میں ایک محفوظ مقام پر ہوں۔
شیر افضل مروت نے تنبیہ دی کہ یہ بزدلانہ ہتھکنڈے مجھے خوفزدہ یا اپنے مشن سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں