پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

سٹاف رپورٹر+ڈان ٹی وی رپورٹ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آزاد اراکین اسمبلی نے مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے بجائے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اراکین کے ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں