بین الاقوامی سطح پرپاکستان کے لیے اعزاز: شاہد چوہدری کینیڈا کی اعلیٰ عدالت میں جج تعینات

پنجاب کے شہر بورے والا سے تعلق رکھنے والے کینیڈین شہر وِٹ بی کی ڈپٹی میئر ملیحہ شاہد کے شوہر ہیں
اونٹاریو(کورٹ ایڈیٹر)بین الاقوامی سطح پرپاکستان کے لیے اعزاز: شاہد چوہدری کینیڈا کی اعلیٰ عدالت میں جج تعینات کر دیا گیا۔برطانوی ٹی وی ڈان کے مطابق کینیڈا میں پاکستان کیلیے بڑا اعزاز، پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کو کینیڈا کی اعلیٰ عدالت کا جج تعینات کر دیا گیا۔ شاہد چوہدری کو کینیڈا کی اونٹاریو کورٹ آف جسٹس میں جج تعینات کیا گیا ہے وہ اس قانونی عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں، شاہد چوہدری کینیڈین شہر وِٹ بی کی ڈپٹی میئر ملیحہ شاہد کے شوہر بھی ہیں۔جسٹس آف پیس کا عہدہ سنبھالنے والے شاہد چوہدری 25 سال پہلے کینیڈا منتقل ہوئے تھے جبکہ ان کا تعلق پنجاب کے شہر بورے والا سے ہے، جسٹس شاہد نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں