برطانیہ کے سکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

سیکنڈری اسکول کے ایک تہائی طلبا پر فون سے تعلیم پر منفی اثر پڑتا ہے،پابندی سے اسکولوں کی مدد کر رہے ہیں،وزیر اعظم
لندن(ایجوکیشن ایڈیٹر)برطانوی حکومت نے طلبہ کی جانب سے اسکولوں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔وزیر اعظم رشی سوناک کی حکومت کا کہنا ہے کہ موبائل فون لانے پر پابندی کا مقصد کلاس رومز میں تدریسی عمل میں خلل کو کم کرنا ہے۔وزیراعظم رشی سوناک نے کلاس روم میں موبائل فون کے استعمال کو پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موبائل کے استعمال پر پابندی سے طلبہ کے رویوں میں بہتری آئے گی۔برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کی جانب سے پابندی کی حمایت میں ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔ وزیر اعظم رشی سونک نے مصروفیات کے دوران موبائل فون سے متعلق پریشانی کو اُجاگر کیا۔رشی سونک نے کہا کہ سیکنڈری اسکول کے ایک تہائی طلبا کہتے ہیں فون سے تعلیم پر منفی اثر پڑتا ہے، اُنہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ کلاس روم میں موبائل فون کتنے پریشان کُن ہوتے ہیں۔برطانوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس پریشانی کو ختم کرنے میں اسکولوں کی مدد کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں