بیٹے کے نام کا مطلب ‘امر’ اور ‘لازوال’ ہے اور یہ نام سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے ، تُرک زبان میں ‘اکے’ کا مطلب ‘چاند کی چمک’ یا ‘چمکتا ہوا چاند’ ہے
لندن(کلچرل رپورٹر)بھارتی فلم اسٹار انوشکا شرما اور مایہ نازانڈین بلے باز ویرات کوہلی کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے اُن کے بیٹے کی ‘برطانوی شہریت’ کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ ممتاز ماہر امیگریشن خالد بلوچ نے ڈیلی ڈان لندن،نواءےوقت لندن اور ڈان ٹی وی کے ڈایریکٹر نیوزڈاکٹر اختر گلفام کو بتایا کہ برطانیہ کے قوانین کے مطابق انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے بیٹے کو لندن میں پیدا ہونے کی وجہ سے برطانوی شہریت نہیں مل سکتی بلکہ برطانیہ میں پیدا ہونے والا بچہ اسی صورت میں برطانوی شہری بن سکتا ہے جب اس کے والدین میں سے کوئی ایک برطانوی شہری ہو۔ اگرچہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما لندن میں اپنے ذاتی گھر کے مالک ہیں لیکن اس کے باوجود بھی اُن کا بیٹا برطانوی شہری نہیں بن سکتا۔ انوشکا اور کوہلی کے بیٹے کو ایک ہی صورت میں برطانوی شہریت مل سکتی ہے، وہ یہ ہے کہ اُن کا بیٹا کم از کم 10 سال تک برطانیہ میں ہی مقیم رہے، اس صورت میں اُن کے بیٹے کو برطانوی شہریت مل جائے گی۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے 15 فروری کو اپنے بیٹے کو دنیا میں خوش آمدید کہا تھا اور 20 فروری کو جوڑے نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔انوشکا اور ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ہم محبت بھرے دل کے ساتھ آپ کو یہ خوشخبری سُنا رہے ہیں کہ 15 فروری کو وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ہم نے ‘اکے’ رکھا ہے۔ان کے بیٹے کے نام کا مطلب ‘امر’ اور ‘لازوال’ ہے اور یہ نام سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے جبکہ تُرک زبان میں ‘اکے’ کا مطلب ‘چاند کی چمک’ یا ‘چمکتا ہوا چاند’ ہے۔ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔
