برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ میں جنگ بندی پر ووٹنگ کی اجازت دینے پر ہنگامہ آرائی ہو گئی ، اسپیکر کو معافی مانگنا پڑ گئی

بگ بین ٹاور اور برطانوی پارلیمنٹ کے الزبتھ ٹاور پر اسرائیل کی غزہ میں جاری بربریت کے خلاف پیغامات روشن ہو گئے
لندن(پولیٹیکل رپورٹر)برطانیہ کی پارلیمنٹ میں غزہ میں جنگ بندی پر ووٹنگ کی اجازت دینے پر ہنگامہ آرائی ہو گئی جس کے بعد اسپیکر کو اراکین سے معافی مانگنا پڑ گئی۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے پارلیمنٹ میں اسکاٹش نیشنل پارٹی کی جانب سے قرارداد پیش گئی، حکمران ٹوری اوراسکاٹش نیشنل پارٹی( ایس این پی )اراکین نے ووٹنگ کی اجازت دینے پر اسپیکر کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا۔
برطانوی پارلیمنٹ میں احتجاج کے بعد اسپیکر نے قرارداد پر اراکین پارلیمنٹ سے معاف مانگ لی ہے۔دوسری جانب فلسطین سالیڈیرٹی کمپین کے تحت ہزاروں افراد نے پارلیمنٹ کے باہر جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا، بگ بین ٹاور پر غزہ میں فوری جنگ بندی اور برطانوی پارلیمنٹ کے الزبتھ ٹاور پر اسرائیل کی غزہ میں جاری بربریت کے خلاف پیغامات روشن ہو گئے۔بگ بین ٹاور پر ہزاروں افراد غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے رہے، روشن پیغامات میں سونک شیم آن یو کی تحریر بھی چلتی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں