انڈین کمپنی ٹاٹا کی مالیت پاکستان کے جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہو گیی،بی بی سی

ٹاٹا گروپ آف کمپنیز کی کل مالیت 365 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جوپاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے کہیں زیادہ ہے
لندن(سٹاف رپورٹر)بچپن میں ایک کہاوت سنی تھی کہ انسانوں میں ناٹا، جوتوں میں باٹا اور سامان میں ٹاٹا بہت مضبوط ہیں۔اس میں کتنی صداقت ہے یہ تو معلوم نہیں لیکن گذشتہ دنوں انڈین میڈیا میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹاٹا گروپ آف کمپنیز کی کل مالیت 365 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کہ اسے انڈیا کی سب سے طاقتور کمپنی تو بناتی ہی ہے ساتھ ساتھ اس کی مالیت پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے کہیں زیادہ ہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ریلائنس گروپ کے سربراہ مکیش امبانی دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہو گئے یا پھر ارب پتی تاجر گوتم ادانی نے ان کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لیکن ان میں آپ کو ٹاٹا کا ذکر سننے میں نہیں آتا ہے۔ٹیٹلی چائے سے لے کر جیگوار لینڈ روور کار اور نمک بنانے سے لے کر طیارہ اڑانے اور ہوٹلوں کا گروپ قائم کرنے تک زندگی کے مختلف شعبوں میں ٹاٹا کی جلوہ گری نظر آتی ہے۔انڈین میڈیا کے مطابق ٹاٹا گروپ کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن فروری سنہ 2024 میں تقریبا 365 ارب ڈالر رہی جبکہ حال ہی میں بین الاقوامی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کی جی ڈی پی کا تخمینہ تقریباً 341 ارب ڈالر لگایا ہے۔اگر صرف ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز کی بات کی جائے تو اس کی مالیت 170 ارب امریکی ڈالر ہے جو کہ انڈیا کی دوسری سب سے بڑی کمپنی ہے۔ اس کی مالیت پاکستان کی معیشت کا تقریباً نصف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں