غزہ جنگ بندی پر ووٹنگ : برطانوی اسپیکر پارلیمنٹ نے معافی مانگ لی

اسپیکر کیخلاف 33 ارکان پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے،ارکان کافی نہیں، مزید ارکان بھی دستخط کر سکتے ہیں
ناز شاہ نےاسپتال داخل ہونے کے سبب پراکسی ووٹ دیا۔ طبعیت ناساز ہونے کے سبب ایک ہفتے سے اسپتال میں داخل ہیں
پولیٹیکل ایڈیٹر
لندن:برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر لنزے ہوئل نے ارکان پارلیمنٹ سے معافی مانگ لی۔غزہ جنگ بندی کےحوالےسے تنازع پر ارکان پارلیمنٹ سے معافی مانگی گئی۔ تنازع اسرائیلی جارحیت پر لیبر کی تحریک پر ووٹ دینے کی اجازت سے شروع ہوا۔ٹوری اور ایس این پی نے اسپیکر کے فیصلے پر احتجاج کیا تھا۔ اسپیکر کیخلاف 33 ارکان پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے۔اسپیکر کو عہدے سے ہٹانے کیلئے 33 ارکان کافی نہیں اور آئندہ دنوں میں مزید ارکان بھی تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر سکتے ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کیلئے ناز شاہ نےاسپتال داخل ہونے کے سبب پراکسی ووٹ دیا۔ نازشاہ نے کہا کہ اپنے حلقے کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے جنگ بندی کیلئے ووٹ دوں گی۔ نازشاہ طبعیت ناساز ہونے کے سبب ایک ہفتے سے اسپتال میں داخل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں