مسلمانوں نے میئرصادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ، صادق خان اسلام پسندوں کے کنٹرول میں ہیں، برطانوی ممبر پارلیمنٹ کا شر پسندانہ بیان
وزیر اعظم رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے،میرلندن صادق خان،سابق وزیر ساجد جاوید نےکی بھی تنقید
لندن(سٹاف رپورٹر) مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر برطانوی ممبر پارلیمنٹ لی اینڈرسن کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔ برطانیہ میں ایم پی لی اینڈرسن کو مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دینے پر حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔ٹوری ایم پی لی اینڈرسن نے کہا تھا کہ مسلمانوں نے میئر صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ہے، مسلمان میئر نے لندن کو ہم سے دور کر دیا، صادق خان اسلام پسندوں کے کنٹرول میں ہیں۔سابق ڈپٹی چیئرمین لی اینڈرسن نے اپنے اس نفرت انگیز بیان پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا تھا، میئر لندن صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لی مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں اور ان کا بیان جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ اس معاملے پر وزیر اعظم رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کے دفاع کے مترادف ہے۔لی کے بیان پر لیبر پارٹی نے ان کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، برطانوی اپوزیشن نے لی اینڈرسن کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سابق وزیر ساجد جاوید نے بھی لی اینڈرسن کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کنزرویٹو پارٹی کے لی اینڈرسن نے مسلمانوں کےخلاف بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں نے صادق خان کے ذریعے لندن پر قبضہ کر لیا ہے۔لی اینڈرسن کے ریمارکس پر لیبر اور کچھ کنزرویٹو کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔اس کےعلاوہ ان کے بیان پر میئر لندن صادق خان نے شدید مذمت کرتےہوئے کہا کہ لی اینڈرسن کابیان جلتی پرتیل کا کام کرےگا۔انہوں نے برطانوی وزیراعظم اور ان کی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رشی سونک کی خاموشی متنازع بیان کےدفاع کے مترادف ہے۔صادق خان نے لی اینڈرسن کے بیان کو ’اسلامو فوبک، مسلم مخالف اور نسل پرستانہ‘ قرار دیا اور کہا کہ ’مجھے ڈر ہے کہ رشی سنک اور کابینہ کی طرف سے خاموشی متنازع بیان کےدفاع کے مترادف ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی کہ رشی سنک اور ان کی کابینہ اس کے خلاف کیوں نہیں بول رہی اور اس کی مذمت کیوں نہیں کر رہی ہے۔‘
پنجاب پولیس کی اسسٹنٹ سپرٹنڈنٹ (اے ایس پی) شہر بانو نقوی کو پاکستان کی ویمنز ٹیم کی سربراہ مقرر کیے جانے امکان،’نقوی خاندان کی لاٹری لگی ہوئی ہے‘ ، سابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر بھی مضبوط امیدوار
برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کی نئی سربراہ کون ہیں؟ ہم آپ کو بتاتے ہیں
پی ٹی آئی نے پشاور جلسہ منسوخ کردیا، ٹینٹ ولیج آباد کرنے کا فیصلہ
امریکی الیکشن میں پُرتشدد واقعات کا خدشہ، ریاست واشنگٹن میں نیشنل گارڈز ’سٹینڈ بائی‘،برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا دعویٰ
عمران خان کے قتل کی دھمکی، مریم نواز کے خلاف تھانہ بنوں میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع