مودی سرکار کا پاکستان میں ایرانی کارروائی کرنے کا بین الاقوامی سطح پر پراپیگنڈا بے نقاب

سمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے
لندن:(پولیٹیکل ایڈیٹر)مودی سرکار کا پاکستان میں ایرانی کارروائی کرنے کا بین الاقوامی سطح پرایک اور پراپیگنڈا بے نقاب ہو گیا۔ سمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا اور چند غیر ملکی ذرائع ابلاغ جھوٹا پراپیگنڈا پھیلا رہے ہیں کہ ایرانی فورسز نے پاکستانی سرزمین پر جیش العدل کا کوئی کمانڈر مارا ہے جبکہ پاکستانی سر زمین پر ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ اصل میں سمگلر گروپس کی کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک واقعہ کو فالس فلیگ آپریشن کے طور پر پیش کر کے جھوٹا بیانیہ بنایا جا رہا ہے، پاکستان کا دشمن ، ہندوستانی میڈیا اس خبر کو بڑھا چڑھا اور مرچ مسالا لگا کر پھیلا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں