پاکستان میں غریب ،غریب ترہو گیا،ایک سال میں غربت کی شرح 34.2 سے بڑھ کر 39.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے

پاکستان میں 95 ملین افراد بنیادی ضروریات زندگی پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں،عالمی بینک
لندن:(کامرس رپورٹر)پاکستان میں غریب ،غریب ترہو گیا، عالمی بینک کے موجودہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں محض ایک سال کے دوران غربت کی شرح 34.2 فیصد سے بڑھ کر 39.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔ یوں پاکستان میں 95 ملین افراد بنیادی ضروریات زندگی پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔
پاکستان میں گوناگوں مشکلات کی وجہ سے غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے معیشت کو استحکام پر لانے کے لیے موثر پالیسی سامنے نہ آسکی ملک میں غیر یقینی صورتحال، بدامنی اور قدرتی آفات غربت کی شرح میں اضافے کا سبب بن گئی ہیں۔ پاکستان کے دوسرے علاقوں کے مقابلے میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں گذشتہ ایک سال کے دوران غربت کی شرح میں بدترین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے دونوں صوبوں باالخصوص خیبر پختونخوا میں 40 فیصد شہری غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں