کسی اور چیز کے استعمال سے اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں واقع نہیں ہوتیں، جنک فوڈ کی تشہیر پر پابندی بھی لگائی جائے
لوگ فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ سے موٹاپے، ذیابیطس اور دل کے امراض کے ، کینسر میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں
لندن(سٹاف رپورٹر)برطانوی ماہرین صحت نے انکشاف کیا ہے ہے کہ پروسیسڈ کیے ہوئے جنک فوڈ سے لوگ بہت بڑے پیمانے پر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ فوڈ آئٹم کوکین کی طرح انسان کو ایک طرح کے نشے کا عادی بنا دیتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کا استعمال کرنے کی خواہش مزید بڑھتی چلی جاتی ہے۔ معروف مصنف پروفیسر کرس وان ٹولیکن نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا دارالامراء میں قرارداد پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پروسیس کی ہوئی اشیائے خور و نوش انسان کو بالکل اسی طرح نشے کا عادی بناتی ہیں جس طرح انسان تمباکو اور کوکین وغیرہ کا عادی ہوتا جاتا ہے۔پروفیسر کرس وان ٹولیکن نے ایک سلیکٹ کمیٹی کو بتایا کہ دنیا بھر میں پروسیسڈ فوڈ کے ذریعے ہونے والی ہلاکتیں نوعیت کے اعتبار سے سب سے زیادہ ہیں کسی اور چیز کے استعمال سے اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں واقع نہیں ہوتیں۔پارلیمنٹ سے درخواست کی ہے کہ صحت کے معاملے میں لوگوں کو غیر معمولی احتیاط برتنے کی طرف مائل کیا جائے اور جنک فوڈ کی تشہیر پر پابندی بھی لگائی جائے تاکہ لوگ معیاری اشیائے خور و نوش کو اپنی خوراک کا حصہ بنانے میں دلچسپیاں لیں۔پروفیسر کرس وان ٹولیکن نے یہ بھی بتایا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ فاسٹ فوڈ یا جنک فوڈ کے ہاتھوں موٹاپے، ذیابیطس اور دل کے امراض کے علاوہ کینسر میں بھی مبتلا ہو رہے ہیں۔کھانے پینے کے معاملے میں پائی جانے والی لاپروائی کی نشاندہی کرتی ہوئی پروفیسر کرس وان ٹولیکن کی کتاب ’الٹرو پروسیسڈ پیپل، وائے ڈو وی ایٹ اسٹف دیٹ ازنٹ فوڈ اور وائے کانٹ وی اسٹاپ‘ حال ہی میں شائع ہوئی ہے۔
اس کتاب میں انہوں نے بتایا ہے کہ فوڈ کمپنیز خاصے سفاکانہ طریقوں سے لوگوں کو جنک فوڈ کا عادی بنارہی ہیں۔کھانے پینے کی دیگر اشیا کے مقابلے میں جنک فوڈ سے رغبت رکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہے اور یہ رغبت دن بہ دن بڑھتی ہی جارہی ہے۔
برطانیہ میں ماہرین نے بچوں میں جنک فوڈ کے لیے رغبت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کی کھانے پینے کی عادات اور اشیائے خور و نوش کے انتخاب کے حوالے سے الرٹ رہیں اور انہیں ایسی اشیا کھانے اور پینے کی طرف مائل کریں جن کے ذریعے صحت کا معیار بلند رکھنا ممکن ہو۔
ایک اور ادارہ فوج کے حوالے :……حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،سر کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مجھے سیاست سے روکنے کیلیے سزائیں سنائی گئیں، عمران خان
بیگیج رولز میں ترامیم واپس: بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی ختم
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد