سابق کرکٹرسچن تندولکر کا دورہ کشمیر اور’اکھنڈ بھارت’ کی تشہیر

بھارتی کرکٹر بھارتی کشمیر کی سیاحت کے دوران لائن آف کنٹرول کے قریب کمان پوسٹ بھی گئے
لندن(سپورٹس ایڈیٹر)بھارت کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ‘بھارت رتن’ یافتہ شہرہ آفاق کرکٹر سچن تندولکر نے بھارتی کشمیر کے کئی علاقوں میں چھٹیاں گزاریں۔ یورپی میڈیا کے مطابق انہوں نے لوگوں سے گھل مل کر بات بھی کی اور بھارتی آرمی کی رہنمائی میں لائن آف کنٹرول سے متصل آخری حصے کمان پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے اپنے اس دورے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی ہیں۔ اس میں انہیں “اکھنڈ بھارت” کے ایک نقشے کے ساتھ کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس نقشے میں پاکستان اور افغانستان کو بھی دکھایا گیا ہے، گوکہ ان کے نام نہیں لکھے گئے ہیں۔ نقشے پر سب سے اوپر “اکھنڈ بھارت” تحریر ہے۔اکھنڈ بھارت آر ایس ایس کے نظریاتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ اکھنڈ بھارت یا گریٹر انڈیا میں وہ علاقے شامل ہیں، جو اب دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک مثلاً پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، بھوٹان، میانمار، سری لنکا، مالدیپ کے ساتھ ساتھ تبت کے علاقے میں آتے ہیں۔’اکھنڈ بھارت’ یا غیر منقسم ہندوستان ہندوتوا کی علمبر دار تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے نظریاتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ وہ ایک ایسے”گریٹر انڈیا” کے قیام کا خواب دیکھتی ہے جس میں تقریباً تمام پڑوسی ممالک اس میں شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں