یوکرین میں فوج بھیجنے کی صورت میں جنگ کا دائرہ وسیع کریں گے ، نیٹو سے تصادم ناگزیر ہوجائے گا، روس
پیرس:(وار رپورٹر)فرانس کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کے عندیہ کے بعد امریکا، جرمنی اور برطانیہ سمیت دیگر نیٹو ممالک نے اس فیصلے کی مخالفت کردی۔ فرانس نے یورپی ممالک کی طرف سے یوکرین میں فوج بھیجنے کا عندیہ دیا ہےجس کے بعد روس نے یوکرین کے اتحادی یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے۔روس نے کہا تھا کہ یوکرین میں ان کے خلاف فوج بھیجنے کی صورت میں وہ بھی جنگ کا دائرہ وسیع کریں گے اور ایسی صورت حال میں نیٹو اور روس کا تصادم ناگزیر ہوجائے گا۔فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نےاجلاس کے بعد نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ہمیں اس امکان کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ سیکیورٹی کی ضرورت ہو سکتی ہے جس کے لیے فوجی تعیناتی کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی نے پشاور جلسہ منسوخ کردیا، ٹینٹ ولیج آباد کرنے کا فیصلہ
امریکی الیکشن میں پُرتشدد واقعات کا خدشہ، ریاست واشنگٹن میں نیشنل گارڈز ’سٹینڈ بائی‘،برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کا دعویٰ
عمران خان کے قتل کی دھمکی، مریم نواز کے خلاف تھانہ بنوں میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع
ٹیکس اہداف میں ناکامی،آئی ایم ایف کا منی بجٹ کا مطالبہ
آکسفورڈ الیکشن، زلفی بخاری نے عمران خان کو پھنسایا: بہن روبینہ خان