لیبر پارٹی کے سابق ممبرپارلیمنٹ سے 6000 ووٹوں سے شکست لیبر لیڈر سر کیر اسٹارمر کے لیے ایک اور سر درد
“کیر اسٹارمر، یہ فتح غزہ کے لیے ہے،آپ اس کردار کی بہت بڑی قیمت ادا کریں گے،جارج گیلوے کا جیت کے بعد خطاب
روچڈیل:(سٹاف رپورٹر)گھر کو آگ لگ گیی ،گھر کے چراغ سے کے مصداق لیبر پارٹی سے نکالے جانے والے سابق ممبر پارلیمنٹ جارج گیلوے نے ڈرامائی سیاسی واپسی کرتے ہوءے روچڈیل کا ضمنی انتخاب جیت لیا۔لیبر پارٹی کے سابق ممبرپارلیمنٹ کی 6000 ووٹوں سے جیت لیبرپارٹی کے لیڈر سر کیر اسٹارمر کے لیے ایک نیا سر درد بن گیا ہے۔بائیں بازو کے فائر برانڈ اور سابق بگ برادرجارج گیلوے نے غزہ پر توجہ مرکوز رکھی اور اسرایلی حملے کے خلاف کھل کر بولتے رہے ۔ انہوں نے روچڈیل کی مساجد کے ذریعے اس کی مسلم آبادی کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی۔لیبر لیڈرSIR KEIR Starmer کو ایک اور سر درد کا سامنا ہے کیونکہ سابق لیبر ایم پی جارج گیلووے نے Rochdale ضمنی انتخاب جیت کر ڈرامائی سیاسی واپسی کی ہے۔ضمنی انتخاب تجربہ کار لیبر ایم پی، سر ٹونی لائیڈ کے جنوری میں انتقال ہو نے کی وجہ سے خالی ہوءی تھی۔ورکرز پارٹی آف برطانیہ کے رہنما جارج گیلووے نے تقریباً 40 فیصد ووٹ حاصل کیے۔آزاد امیدوار ڈیوڈ انتھونی ٹولی 6,638 ووٹ لے کر حیران کن طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ٹوری امیدوار پال سائمن ایلیسن 3,731 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ سابق لیبر امیدوار اظہر علی 2,402 ووٹ لے کر چوتھے نمبر پر رہے۔ وہ گنتی میں حاضر نہیں ہوا۔
پولیس نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کا حکم ہوا میں اڑا دیا ،عدالت سے ڈسچارج درجنوں پی ٹی آئی کارکن دوبارہ گرفتار
نصرت فتح علی کا ’چین آف لائٹ‘، انتقال کے 27 سال بعد 2024 کا گلوبل نمبر ون البم قرار
جئے بھٹو :سندھ میں کام کرنیوالی غیر ملکی کمپنی سے بھتہ طلب، ملازمین نے خوفزدہ ہوکر کام روک دیا
سعودی عرب: موبائل چارجر پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، خاندان کے 7 افراد جاں بحق
ایک اوربین الاقوامی اعزاز پاکستان کے نام :2024 میں سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی