پولیٹیکل ایڈیٹر
اسلام آباد:سعودی عرب کی طرف سے رمضان المبارک کے لیے پاکستان کے عوام کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا گیا ہے۔ کھجوروں کا تحفہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے پاکستانی حکومت کی کابینہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عبیداللہ انور کے حوالے کیا۔یہ کھجوریں سالانہ روایات کے مطابق خادم الحرمین شریفین کی ہدایات پر بھجوائی گئی ہیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ رمضان المبارک میں کھجوروں کی فراہمی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا ایک منصوبہ ہے اور اس کے علاوہ بھی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے کئی منصوبے پاکستان میں کام کر رہے ہیں جن میں فوڈ پروگرام کا اہم منصوبہ بھی شامل ہے۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور