سعودی وژن سے بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ،بیرونی سرمایہ کار تیزی سے مملکت کا رخ کررہے ہیں: خالد الفالح

پولیٹیکل ایڈیٹرڈان ٹی وی
ریاض :سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کار تیزی سے مملکت کا رخ کررہے ہیں۔ مختلف ممالک کے 450 سرمایہ کاروں نے مملکت میں علاقائی مرکزی دفاتر کھولنے کے معاہدے کیے ہیں۔
ڈان ٹی وی لندن کے مطابق وزیر سرمایہ کاری نے ریاض میں منعقدہ ’ہیومن کیپبلیٹی انیشیٹو‘ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مملکت کے وژن 2030 کے اعلان کے بعد بیرونی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وژن کے اعلان سے قبل بیرونی سرمایہ کاری کے لیے جاری کیے جانے والے لائسنس کی تعداد 3 ہزار تھی جو کہ بڑھ کر 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں