پاکستان تحریک انصاف برطانیہ برطانوی وزیر اعظم کی رہایش گاہ پر بڑا مظاہرہ کر ے گی

الیکشن کیمشن کے جانبدارانہ،منفی کردار، وسیع پیمانے پر دھاندلیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں برطانیہ بھر سے لوگ شرکت کریں گے
لندن:(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف برطانیہ 2 مارچ بروز ہفتہ برطانوی وزیر اعظم رشی سو ناک کی رہایش گاہ پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کر ے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنما راشد بھٹی نے ڈاکٹر اختر گلفام کو بتاتا کہ یہ مظاہرہ پاکستان میں الیکشن کیمشن کے جانبدارانہ،منفی کرداراور جنرل الیکشن میں وسیع پیمانے پر دھاندلیوں کے خلاف ہے ۔جس میں برطانیہ بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔یہ مظاہرہ دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں