ایمنسٹی انٹرنیشنل کا برطانوی وزیراعظم کے فلسطینیوں کے احتجاج کو جمہوریت کے لیے خطرہ قراردینے اور’فلسطینی مظاہروں کے خلاف بیان‘ پر اظہارِ افسوس

یکم مارچ کو رشی سوناک نے برطانیہ میں فلسطین کےحق میں احتجاج اور مظاہرے کرنے والوں کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے جمہوریت کےلئےخطرہ قرار دیا تھا
لندن:(سٹاف رپورٹر)انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانوی وزیراعظم کے حالیہ بیان پر افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں رشی سوناک نے فلسطینیوں کے احتجاج کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ یکم مارچ کو رشی سوناک نے برطانیہ میں فلسطین کےحق میں احتجاج اور مظاہرے کرنے والوں کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ برطانیہ میں مسلسل احتجاج جمہوریت کےلئےخطرہ ہے۔برطانوی وزیر اعظم نے مزید کہا تھا کہ فلسطینیوں کےحق میں مسلسل احتجاج جمہوریت کےلئےخطرہ ہے، حماس کےحق میں بولنے والوں سے لڑنے کا وقت آگیا ہے، ملک میں کسی تشدد اور دھمکیوں کی اجازت نہیں دی جائےگی۔انہوں نے کہا تھا کہ برطانیہ میں شدت پسندوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیاجائےگا۔رشی سوناک کے اس بیان کے بعد انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خلاف لوگوں کے احتجاج کے حق کو محدود کرنے کی کوشش کر ررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں