بھارتی افسروں نے افغانستان میں داعش کے نمائندوں سے ملاقات کا حکم دیا تھا، ثنا الاسلام داعش سے رابطے کے جرم میں گرفتار
2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون، نومبر2019 میں داعش کے لیے کام کرنے والی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتارہوئی تھیں،برطانوی ٹی وی ڈان
کابل:(پولیٹیکل رپورٹر)پاکستان ، افغنستان اور اس خطے میں دہشتگرد سرگرمیوں میں بھارت کے ملوث ہونے کا ایک اور ثبوت منظرعام پر آگیا۔ افغانستان میں بھارتی دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی دہشتگرد ثنا الاسلام کو 29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھار سے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی دہشتگرد کا تعلق کیرالہ سے ہے اور وہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا۔برطانوی ٹی وی ڈان کی رپورٹ کے مطابق ثنا الاسلام نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افسروں نے افغانستان میں داعش کے نمائندوں سے ملاقات کا حکم دیا تھا۔افغانستان کی انٹیلیجنس ایجنسی نے ثنا الاسلام کو داعش سے رابطے کے جرم میں گرفتار کیا ہے اور اس نے داعش سے روابط کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ سال 2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون داعش کے لیے کام کرنے پر گرفتار کی گئی تھیں۔ نومبر2019 میں داعش کے لیے کام کرنے والی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتارہوئی تھیں۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور