نفرت ،دشمنی یا کچھ اور :پاکستان ہاءی کیمشن لندن/قونصل خانے بلوچ کلچر ڈے پر کوءی پروگرام منعقد نہ کر سکے

پاکستان کی دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ کلچر میں بھی محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں
لندن:(داکٹر اختر گلفام سے) بلوچستان کی ترقی اصل میں پاکستان کی ترقی ہے، پاکستان کی دیگر ثقافتوں کی طرح بلوچ کلچر میں بھی محبت اور حب الوطنی کے خدوخال نمایاں ہیں۔بلوچستان خوبصورت لوگوں کی خوبصورت دھرتی ہے، بلوچی ثقافت دنیا بھر میں اپنا منفرد مقام رکھتی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے بلوچ شہریوں نے بلوچ ثقافت کا دن منایا،لیکن انتہاءی افسوس ہے کہ برطانیہ میں پاکستان ہاءی کیمشن لندن اور اس کے ذیلی قونصل خانوں کو رتی بھر توفیق نہ ہوءی کہ بلوچ کلچر ڈے پر کوءی پروگرام منعقد کر لیتے۔ اپنی پی آر کے لیے ہر عیرے غیرے کے پروگرام منعقد کرنے والے قومی ڈیوٹی بھول گءے۔وزرات خارجہ میں کوءی ایسا ہو جو اس پر جواب طلب کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں