پہلے ملک میں ووٹ چرائے جاتے تھے اس بار تو رزلٹ ہی چرا لیا گیا، سراج الحق

سٹاف رپورٹر
لاہور:امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پہلے ملک میں ووٹ چرائے جاتے تھے اس بار تو رزلٹ ہی چرا لیا گیا، افسو س کی بات ہے فارم 45 سے جیت والے باہر اور فارم 47 والے حلف لے رہے ہیں۔منصورہ میں مزدوروں کی نمائندہ تنظیم نیشنل فیڈریشن کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ دھاندلی شدہ انتخابات کو عوام نے یک زبان ہو کر مسترد کر دیا ہے، چوری شدہ رزلٹ سے بننے والی حکومت کو بھی مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ملک میں ووٹ چرائے جاتے تھے اس بار تو رزلٹ ہی چرا لیا گیا، افسو س کی بات ہے فارم 45 سے جیت والے باہر اور فارم 47 والے حلف لے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کو اسمبلی سے باہر تو رکھ سکتے ہیں مگر چوک، چوراہوں پر عوام کی نمائندگی سے نہیں روک سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں