پی آئی اے کا ایک ہفتہ میں دوسرا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

47 سالہ جبران بلوچ کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی کے-783 پر کیبن کریو کا حصہ تھے
رواں سال کے ابتداءی 2 ماہ میں اب تک پی آءی اے کیبن کریو کے تین ،گزشتہ سال کم از کم 7 ارکان فلائٹ ڈیوٹی کے دوران غائب ہو گئے تھے۔
کینیڈا:(ایوی ایشن رپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا ایک ہفتہ میں دوسرا فضائی میزبان مبینہ طور پر کینیڈا میں غائب ہوگیا۔برطانوی ٹی وی ڈان کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں غائب ہونے کا یہ رجحان وہاں کے قانون کی وجہ سے بڑھتا جارہا ہے جو ملک میں داخل ہونے کے بعد بہ آسانی پناہ حاصل کرلیتےہیں۔47 سالہ جبران بلوچ کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پی کے-783 پر کیبن کریو کا حصہ تھے، 29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز پی کے-782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لیے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا۔ جبران بلوچ واپس ڈیوٹی پر نہیں پہنچے تو عملے نے ان کے ہوٹل کے کمرے کی تلاشی لی لیکن وہ وہاں نہیں تھے۔ان کے کمرے سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے حکام کو فضائی میزبان جبران بلوچ کے مقام کا پتہ لگانے میں مدد مل سکے، حکام کو 2005 میں پی آئی اے میں شامل ہونے والے جبران بلوچ کے ٹھکانے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ 26 فروری کو ایک ایئر ہوسٹس مریم رضا بھی اسلام آباد سے پرواز پی کے 782 پر پہنچنے کے بعد ٹورنٹو میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے غائب ہو گئی تھیں۔رواں سال کے ابتداءی 2 ماہ میں اب تک کیبن کریو کے تین ارکان کینیڈا پہنچنے کے بعد غائب ہو چکے ہیں۔جب کہ گزشتہ سال پی آئی اے کے کیبن کریو کے کم از کم 7 ارکان فلائٹ ڈیوٹی کے دوران غائب ہو گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں