سکھوں نے بھارت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے آزاد خالصتان کے حق میں نعرے لگائے، مودی سرکار کو کسانوں کا قاتل قرار دے دیا
لندن:(سٹاف رپورٹر+ نمایندگان)برطانیہ،امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں سکھوں نے بھارت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے آزاد خالصتان کے حق میں نعرے لگائے، ساتھ ہی مودی سرکار کو کسانوں کا قاتل قرار دے دیا۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مذاکرات کے دوران مودی حکومت نے کسانوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ حکومت 5 سالہ معاہدے کے تحت کسانوں سے اناج خریدے گی تاہم احتجاجی کسانوں کی طرف سے کہا گیا کہ حکومتی پیشکش ’ہمارے مفاد میں نہیں۔‘ خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق امریکی شہر سان فرانسیسکو میں سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف نعرے بلند کیے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا بھارتی کسانوں سے انصاف کیا جائے۔اس کےعلاوہ کینیڈا کے شہر وینکور میں بھی سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے مودی کو دہشت گرد قرار دیا۔آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی بھارتی قونصل خانے کے سامنے مودی سرکار کے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی گئی ۔
ڈاکٹر عاصم کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،سوا گھنٹے سے زائد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہے، واپس چلے گئے
برطانوی حکومت کی بہت بڑی غلطی:……………دنیا کے امیر ترین شخص کا ای میل ایڈریس لیک ہونے پر برطانیہ کی معذرت
چانسلر کا انتخاب،عمران خان کی مقبولیت پر آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑ گئی
حکومت یونیورسٹیزکو بند کرنے کے بہانے تلاش کرنے لگی :……….سرکاری جامعات قومی خزانے پر بوجھ، سرکاری شعبے کی 80 فیصد یونیورسٹیز روایتی تعلیم ، میڈیکل اور صحت دونوں شعبوں میں تین سے چار سالوں میں ڈیفالٹ ہو جائیں گی
برطانوی حکومت نے سابق افغان حکومت کے فوجیوں کو برطانیہ میں دوبارہ آباد ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ، درخواستیں منظور