سعودی عرب میں اعلی تعلیم کے لیےغیرملکی طلبا کے لیے ’ایجوکیشنل ویزوں ‘ کی سہولت

’اسٹیڈی ان سعودی‘ پورٹل کے ذریعے پاکستان سمیت مختلف ممالک کے طلبا سعودی عرب کی جامعات میں اسکالرشپ حاصل کرسکتے ہیں
ریاض:(قیصر چوہدری) سعودی عرب میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے وزارت تعلیم اور خارجیہ کی جانب سے پاکستان سمیت غیرملکی طلبا کے لیے ’ایجوکیشنل ویزوں ‘ کے اجرا کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ اور ڈان لندن کے مطابق سعودی عرب کی جامعات میں مختلف ممالک کے طلبا کو تعلیمی سہولت کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے ’اسٹیڈی ان سعودی‘ پورٹل قائم کیا ہے جس کے ذریعے مختلف ممالک کے طلبا سعودی عرب کی جامعات میں اسکالرشپ حاصل کرسکتے ہیں۔پورٹل کے ذریعے وزارت خارجہ نے وزارت تعلیم کے تعاون سے ایجوکیشنل ویزوں کے اجرا کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔ تعلیمی ویزے طویل المدتی اور مختصر دوران قیام کے لیے جاری کیے جاتے ہیں۔مملکت میں اسکالرشپ حاصل کرنے کے لیے ’ادرس فی السعودیہ‘ کے پورٹل پر تمام تعلیمی دستاویزات اپ لوڈ کی جاتی ہیں بعدازاں ان کی جانچ کے بعد متعلقہ یونیورسٹی کی جانب سے منظوری دی جاتی ہے ۔ جن طلباء کو داخلہ دیا جاتا ہے ان کے لیے ایجوکیشنل ویزے کے اجرا کی سہولت بھی اسی پورٹل پرفراہم کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں