الیکشن کمیشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ محفوظ فیصلے کا اعلان اگلے ہفتے، غالباً پیر کو کیا جائے گا
نامکمل اسمبلی کے ذریعہ وزیراعظم کے انتخاب نے ایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے ، قانونی حیثیت پر سوالات اٹھیں گے
لندن/لاہور(ڈاکٹر اختر گلفام سے)الیکشن کیمشن کے ذرایع نے بتایا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر محفوظ فیصلہ اگلے ہفتے آنے کا امکان ہے ۔الیکشن کمیشن کے ایک سینیئر عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈاکٹر اختر گلفام کو بتایا کہ محفوظ فیصلے کا اعلان اگلے ہفتے، غالباً پیر کو کیا جائے گا۔دوسری طرف نامکمل اسمبلی کے ذریعہ وزیراعظم کا انتخاب نے ایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے ، اس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھیں گے۔سنی اتحاد کونسل میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین اسمبلی نے اپنے انتخابی نشان کے بغیر انتخابات جیتنے کے بعد شمولیت اختیار کی تھی، بعدازاں سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں بلوچستان کے سوا قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں میں مخصوص نشستیں مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے اب تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین کے لیے کل 226 مخصوص نشستوں میں سے 78 کی الاٹمنٹ کو روک رکھا ہے، طے شدہ فارمولے کے تحت یہ تمام نشستیں سنی اتحاد کونسل کو ملنی ہیں۔ئین کے آرٹیکل 51 (1) میں لکھا ہے کہ قومی اسمبلی میں ارکان کے لیے 336 نشستیں ہوں گی جن میں خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستیں بھی شامل ہیں۔تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے ایک روز قبل بدھ کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جس سے تنازع مزید شدت اختیار کر گیا، نتیجتاً الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلے میں تاخیر پر تنقید کی گئی کیونکہ اس تاخیر کے سبب ایک نامکمل اسمبلی کے اجلاس کے انعقاد کی راہ ہموار ہوئی۔
ایک اور ادارہ فوج کے حوالے :……حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،سر کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مجھے سیاست سے روکنے کیلیے سزائیں سنائی گئیں، عمران خان
بیگیج رولز میں ترامیم واپس: بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی ختم
فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا اگلا مرحلہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر فرد جرم عائد