پہلے الیکشن میں ووٹ چراءے جاتے تھے اب کی بار توپاکستان میں پورے کا پورا رزلٹ ہی چرا لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کا دھاندلی کے خلاف برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہایش گاہ پر احتجاجی مظاہرہ ،مقرین کا خطاب
سخت سردی ،تیز ہواوں،آندھی ،موسلا دار بارش اورموسم کی خرابی کے باوجود لوگوں نے مظاہرے میں شرکت کی لیکن تعداد متاثر کن نہ تھی
لندن:(سٹاف رپورٹر+ڈان ٹی وی رپورٹ)پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف،لندن میں برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک کی سرکاری رہایش گاہ پرپاکستان تحریک انصاف برطانیہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔سخت سردی ،تیز ہواوں،آندھی ،موسلا دار بارش اورموسم کی خرابی کے باوجود لوگوں نے مظاہرے میں شرکت کی لیکن ان کی تعداد متاثر کن نہ تھی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوءے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما زاہد بشیر اعوان ،راشد بھٹی اور دیگر راہنماوں نے کہا کہ بدنیت الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی کم از کم 80 نشستیں چوری کر لیں اور “جعلی فارم 47” کے ذریعے مینڈیٹ سے محروم کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے الیکشن میں ووٹ چراءے جاتے تھے اب کی بار تو پورے کا پورا رزلٹ ہی چرا لیا گیا ہے۔اس موقع پر عمران خان کو رہا کو،نواز شریف مینڈیٹ چوراور شہباز شریف مینڈیٹ چور کے نعرے بھی لگاءے گیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں