لیڈی رپورٹر+ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:برطانیہ میں قائم لندن عریبیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام 10ویں عرب ویمن آف دی ایئر ایوارڈز میں اس سال آٹھ خواتین کو ان کی کاروباری قیادت، تحقیق اور ترقی، تخلیقی صلاحیتوں، ثقافتی شعبے میں تخلیقی کام، سماجی ترقی، ثقافتی تبادلے، سائبر سکیورٹی تعلیم اور انسانی امداد کے شعبے میں ان کی کامیابیوں کو منایا گیا۔
لندن عریبیہ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمر بدور نے کہا کہ ’ہم کوئی زمرہ متعین نہیں کرتے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہر خاتون نامزدگی کے لیے ہماری ویب سائٹ پر جائے اور محسوس کرے کہ اسے الگ تھلگ نہیں کیا گیا، اس لیے یہ تمام شعبوں کے لیے کُھلا ہے اور کوئی بھی کسی کو بھی نامزد کر سکتا ہے۔‘سعودی فیشن ویک اور سعودی بوتیک کنسلٹنسی گلوبل کلچر ہاؤس کی بانی شہزادی نورا بنت فیصل السعود نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ’کے وژن اور خواتین کو موقع دینے کے لیے‘ ان کا شکریہ ادا کیا۔
شہزادی نے اپنا ایوارڈ شعبہ ثقافت میں تخلیقی کام متعارف کرانے والی تمام خواتین کے نام کیا۔سماجی ترقی کے شعبے میں ایوارڈ اماراتی خولود حسن النوویس کو دیا گیا، جو ایک کاروباری خاتون اور سٹریٹیجسٹ ہیں۔
برطانیہ کا انسانی ہمدردی کی کانفرنس سے قبل غزہ کے لیے 24 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان
پاکستان کی خوشحالی کی طرف ایک اور قدم :………………….ملک بھر کے 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند، مزید 500 سے زائد بند کرنے پر غور
بھارت سے آئندہ برس شیڈول بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی گئی
پنجاب؛ ڈاکوؤں کی ناکا لگا کر 3 گھنٹوں تک لوٹ مار، خاتون کے ساتھ گینگ ریپ
متحدہ عرب امارات کا 53 واں قومی دن آج منایا جا رہا ہے