کورٹ رپورٹر
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے وکلا کی ملاقات نہ کرانے پر جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
’ڈان ٹی وی‘ کے مطابق عدالت عالیہ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے وکیل شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی۔شیر افضل مروت نے دلائل دیے کہ عدالت کا حکم تھا لیکن پھر بھی انہیں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جاتی، جیل جاتے ہیں تو روک دیا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ 26 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو اپنے وکلا سے تنہائی میں ملاقات کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
علم کا ایک چراغ گل ،ایک اور باب بند ہو گیا،عصر حاضر میں سب سے زیادہ مرتبہ بخاری شریف پڑھانے والے حافظ عبد العزیز علوی وفات پا گئے
ایک اور ادارہ فوج کے حوالے :……حکومت کا پی آئی اے انجینئرنگ یونٹ پاک فضائیہ کو فروخت کرنے کا فیصلہ
برطانوی وزیراعظم سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے،سر کیئر اسٹارمر کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
مجھے سیاست سے روکنے کیلیے سزائیں سنائی گئیں، عمران خان
بیگیج رولز میں ترامیم واپس: بیرون ملک سے ایک سے زائد فون لانے پر پابندی ختم