محمود اچکزئی کے گھر ’چھاپے‘ کے خلاف پشتونخوا میپ کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان کی محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت
کوئٹہ /اسلام آباد (سٹاف رپورٹرز + ڈان ٹی وی رپورٹ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا ہے کہ پارٹی کے سربراہ اور نو منتخب ایم این اے محمود اچکزئی کے کوئٹہ میں گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ پی کے میپ کے رہنماعبدالرحیم زیارتوال کا صوبائی صدر عبدالقہار خان ودان اور دیگر کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزٸی کے گھر پر چھاپےاورچادر و چاردیواری کی پامالی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں تقریر کے جواب میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان نے محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں